بکسر، 17 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر آج براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران مہنگائی کم کرنے کی یقین دہانی کراکر انہوں نے مرکز میں اقتدار تو حاصل کر لی لیکن اب وہ ضروری اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے پر کوئی توجہ
نہیں دے رہے ہیں۔
محترمہ گاندھی نے بہار کے بکسر اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار سنجے کمار تیواری کے حق میں یہاں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضروری اشیاء کی آسمان چھوتی قیمتوں کی وجہ سے خواتین کو گھر چلانا مشکل ہو رہا ہے لیکن مسٹر مودی کو غریبوں کی آواز اب سنائی نہیں دے رہی ہے۔